پاکستان کی کوئی یونیورسٹی بھی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں ناکام

M Abu-Bakar جمعرات 24 اپریل 2014
 
13


ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 14-2013 کی دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی ٹاپ 100 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رینکنگ میں 490ویں نمبر موجود واحد یونیورسٹی ہے۔ ایشیا کی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں بھی ٹاپ 100 میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں ہے جبکہ سعودی عرب کی دو یونیورسٹیز کنگ عبدالعزیز اور کنگ فہد یونیورسٹی بالترتیب 49ویں اور 62ویں نمبر پر موجود ہیں۔ یونیورسٹیز کی اس درجہ بندی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستانی یونیورسٹیز کا معیار تعلیم کس قدر “بلند” ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ خالی خولی نعروں کی بجائے یونیورسٹیز میں اصلاحات نافذ کرے تاکہ پاکستان میں معیار تعلیم بلند ہوسکے اور ہم بحیثیت قوم دوسری اقوام کا تعلیمی میدان میں مقابلہ کرسکیں۔