بچیوں کے پیپرز ری چیکنگ کیلئے 5,6مر تبہ درخواستیں خانیوا ل بھیجی ہیں لیکن کوئی کا م ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ ہیڈ مسٹریس

APNA JAHANIAN جمعرات 17 اپریل 2014
 
education-news-updates

جہانیاں (عبدالمجید رحمانی سے)ہیڈ مسٹر یس گورنمنٹ ما ڈل ہا ئی سکول جہانیاں نے کہا ہے کہ اُنہو ں نے بچیوں کے پیپرز ری چیکنگ کیلئے 5,6مر تبہ درخواستیں خانیوا ل بھیجی ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی کا م ہوتا نظر نہیں آ رہا ۔چند دنو ں میں بچیوں کے نو یں کلاسز کے داخلے بھیجنے میں اگر اُن کے نتائج در ست نہ ہوگئے تو بچیوں کا سال ضا ئع ہو نے کا اند یشہ ہے اُنہوں نے کہا والدین بہت مشتعل ہیں بعض والدین دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں اور میں والدین کو مطمین کر نے کی پور ی کو شش کر رہی ہوں ،میر ی حکا م با لا سے گزارش ہے کہ بچو ں کا تعلیمی سال ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور بچوں کی فوری ری چیکنگ کی جائے حا لا ت کو خرا ب ہو نے سے بچائیں ۔